کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو بھیج دیے

0
34
کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن صارفین کو بھیج دیے

جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج، بٹ ہمب، نے حال ہی میں ایک حیران کن غلطی کی وجہ سے صارفین کو اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائنز بھیج دیے۔ یہ واقعہ 6 فروری کو ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران پیش آیا، جب کمپنی کے ایک ملازم نے 6 لاکھ 20 ہزار کورین وون (تقریباً 423 ڈالرز) کی بجائے 6 لاکھ 20 ہزار بٹ کوائنز (تقریباً 42 ارب ڈالرز) صارفین کے اکاونٹس میں منتقل کر دیے۔
اس ایونٹ میں 695 صارفین کو انعامات دینے تھے، لیکن 249 صارفین نے اپنے انعامی باکس کھول کر بٹ کوائن وصول کر لیا۔ کمپنی کے مطابق، اب تک 99.7 بٹ کوائنز واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، مگر 86 صارفین نے 1788 بٹ کوائنز فروخت کر دیے تھے۔
بٹ ہمب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ان صارفین سے رابطہ کر رہی ہے اور انہیں فروخت شدہ بٹ کوائنز کے مساوی رقم واپس کرنے کو کہا گیا ہے۔ فنانشنل سپر وائزری سروس (FSS) کے گورنر لی چن جن نے اس واقعے کو کمپنی کی اندرونی خامیوں کی نشاندہی قرار دیا اور کہا کہ جن صارفین نے بٹ کوائن فروخت کیا، ان کے لیے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں کیونکہ کوریا میں کرپٹو کرنسی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔
یہ واقعہ کرپٹو مارکیٹ میں ایک نادر اور انتہائی مہنگی غلطی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

Leave a reply