
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں ایک درجے کی بہتری کے بعد 182 ممالک میں 136 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے مجموعی اسکور میں اضافہ جاری رہا ہے۔ اس بہتری میں پبلک سیکٹر، انتظامی اداروں، قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بدعنوانی کے اشاریوں میں نمایاں کمی شامل ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، یہ رجحان آئیندہ بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، جس سے ملک میں شفافیت اور مضبوط اداروں کے قیام کے امکانات روشن دکھائی دیتے ہیں۔









