لاہور میں چار روز میں اربوں کی ڈور گڈی فروخت

0
36
لاہور میں چار روز میں اربوں کی ڈور گڈی فروخت

لاہور: لاہور کی مارکیٹوں میں پتنگ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد کی وجہ سے چار روز میں ڈور گڈی کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر، ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈور گڈیاں فروخت ہوئیں۔
ملک فیضان احمد کے مطابق مارکیٹ میں ڈور گڈیوں کی دستیابی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں لوگ بڑی تعداد میں خریداری کرتے رہے۔ چوتھے روز تقریباً 10 لاکھ گڈے اور 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف اقسام کی ڈور گڈیاں اور پنے مندرجہ ذیل قیمتوں میں فروخت ہو رہی ہیں:
ڈیڑھ تاوا گڈا: 700 روپے
ایک تاوا گڈا: 400 روپے
پونا تاوا گڈا: 300 روپے
دو پیس کا پنا: 12 سے 15 ہزار روپےتک
ملک فیضان احمد کے مطابق پہلے روز 16 کروڑ، دوسرے روز 18 کروڑ، تیسرے روز 20 کروڑ اور چوتھے روز 68 کروڑ روپے مالیت کی خرید و فروخت ہوئی۔
اندرون شہر کی مختلف مارکیٹیں جیسے موچی گیٹ، اسلامپورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ میں پتنگ، گڈے اور پنے کی خرید و فروخت جاری ہے۔

Leave a reply