تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا انتخاب کرلیا

0
99
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا انتخاب کرلیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جس کے باعث ٹیم کا مورال بلند ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، خواجہ نافع اور شاہین شاہ آفریدی کو حتمی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس پانچ اعلیٰ معیار کے اسپنرز موجود ہیں، جو میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Leave a reply