کینیا کی خاتون نے 72 گھنٹے تک درخت گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

0
94
کینیا کی خاتون نے 72 گھنٹے تک درخت گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کینیا کی 22 سالہ ماحولیاتی کارکن Truphena Muthoni نے ایک درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کارنامے کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔
Truphena نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے فروری 2025 میں ایک درخت کو 48 گھنٹے تک گلے لگانے کی کوشش کی تھی، جو ان کے لیے ایک تجربہ تھی۔ تاہم، اس بار انہوں نے پوری عزم اور منصوبہ بندی کے ساتھ یہ ریکارڈ توڑا۔
اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ گھانا کے Frederick Boke کے نام تھا، جنہوں نے 50 گھنٹے 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تک درخت کو گلے لگائے رکھا تھا۔
Truphena Muthoni نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد صرف ریکارڈ توڑنا نہیں تھا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ سیارے کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

Leave a reply