مناب اسکول حملے کے متاثرہ بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط، اظہارِ تشکر

0
11
مناب اسکول حملے کے متاثرہ بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط، اظہارِ تشکر

ایران کے شہر مناب میں ایک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔
خط میں والدین نے پوپ لیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے متاثرہ بچوں کے حق میں آواز بلند کی اور “ہتھیار خاموش کرنے” کے پیغام کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، جسے وہ ایک اہم اخلاقی موقف سمجھتے ہیں۔
متاثرہ خاندانوں کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب تک اس واقعے پر کوئی باضابطہ معذرت سامنے نہیں آئی۔
ادھر ایرانی حکام کے مطابق 28 فروری کو مناب میں ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تھا، جن میں بچیاں بھی شامل تھیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد بتائی گئی ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قومی یومِ دختران کے موقع پر بیان میں کہا کہ ملک اس سانحے پر گہرے دکھ میں ہے اور خاص طور پر مناب اسکول کی طالبات کی ہلاکت افسوسناک ہے۔ ان کے مطابق ایسے واقعات میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

Leave a reply