سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی

0
108
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ٹریفک حادثے میں زخمی

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ حادثہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کے بعد پرویز خٹک کو اسلام آباد کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی حالت پر ڈاکٹروں کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply