سنی دیول کی فلم ‘بارڈر 2’ خلیجی ممالک میں پابندی کا شکار

0
107
سنی دیول کی فلم ‘بارڈر 2’ خلیجی ممالک میں پابندی کا شکار

نئی دہلی: بھارتی اداکار سنی دیول کی نئی فلم ‘بارڈر 2’ کو خلیجی ممالک میں تھیٹر میں دکھانے کی اجازت نہیں ملی۔ یہ فلم دنیا بھر میں 23 جنوری 2026 کو ریلیز ہونے والی تھی، مگر بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینما ہالز میں اسے پیش کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔
فلم کی ایڈوانس بکنگ چند روز قبل شروع ہوئی تھی اور مقامی شائقین نے اس کا مثبت ردعمل دیا۔ 22 جنوری تک تقریباً 60,000 ٹکٹیں بڑے سینما چینز میں فروخت ہو چکی تھیں۔
‘بارڈر 2’ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے اور اس کے ٹیزر میں سنی دیول کو جنگی جذبات اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ تاہم، فلم کے بصری اثرات اور تکنیکی پہلوؤں کو تنقید کا سامنا رہا ہے۔
فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہن شیٹی بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ یہ فلم نئے سال کی پہلی بڑی ریلیز تھی اور خلیجی ممالک میں پابندی کی وجہ سے عالمی آمدنی پر اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ بھی خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں ہو سکی تھی۔

Leave a reply