
اسلام آباد اور اس کے قریبی علاقوں میں پیر کی دوپہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی علاقے میں واقع تھا جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔









