شعبان کے چاند کی پیشگوئی سامنے آگئی

0
79
شعبان کے چاند کی پیشگوئی سامنے آگئی

غیر سرکاری تنظیم رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پاکستان میں شعبان کے چاند کی پیشگوئی کر دی ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق شعبان کا چاند اتوار 18 اور پیر 19 جنوری 2026 کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم، 19 جنوری کو غروبِ آفتاب تک چاند کی عمر 18 گھنٹے سے کم ہوگی، جبکہ ہلال کی رویت کے لیے کم از کم 19 گھنٹے ضروری ہیں۔
اس حساب سے 19 جنوری بروز پیر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، اور شعبان 1447ھ کا آغاز 21 جنوری بروز بدھ سے ہوگا۔
کونسل کے مطابق مختلف شہروں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان فرق بھی مطلوبہ معیار سے کم ہوگا۔ گلگت اور مظفرآباد میں 29 منٹ، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور چارسدہ میں 30 منٹ، کوئٹہ میں 31 منٹ اور کراچی و جیوانی میں 33 منٹ ہوگا، جبکہ چاند کی رویت کے لیے کم از کم 40 منٹ کا فرق ضروری سمجھا جاتا ہے۔
رویّت ہلال کمیٹی 20 جنوری کو چاند نظر آنے کی حتمی تصدیق کرے گی۔

Leave a reply