چاندی کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
64
چاندی کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چاندی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 93 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ برسوں میں سب سے بلند سطح ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق، چاندی کی قیمت میں اضافہ 2025 سے شروع ہوا اور صرف 13 ماہ کے دوران اس میں 210 فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔
پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ فی اونس سونا عالمی مارکیٹ میں 4,638 ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ چاندی کی مقامی قیمت بھی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 9,575 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply