پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا

0
58
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز، ملتان سلطانز، کی ملکیت کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔
بورڈ نے وہ تمام پارٹیز مدعو کر لی ہیں جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرنا چاہتی ہیں۔ تکنیکی پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق صرف وہ بڈرز جو تکنیکی لحاظ سے کوالیفائیڈ ہوں گے، اگلے مرحلے میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ نیلامی میں پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیمیں بھی فروخت کی ہیں، اور پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

Leave a reply