ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ رسائی بحال

0
66
ایران میں اسٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ رسائی بحال

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس نے ایران میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو بلا معاوضہ انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران میں انٹرنیٹ کی طویل بندش کے باعث معلومات کی ترسیل متاثر ہو رہی تھی، تاہم اب بعض علاقوں میں اسٹار لنک کے ذریعے متبادل انٹرنیٹ سہولت دستیاب ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سے قبل غیر فعال اسٹار لنک اکاؤنٹس دوبارہ فعال ہو گئے ہیں اور کچھ صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس بھی عارضی طور پر معاف کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے بعض مقامات پر انٹرنیٹ سگنلز کو روکنے کے لیے تکنیکی اقدامات کیے گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود کئی علاقوں میں سروس قابلِ استعمال ہے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اسٹار لنک سروس سے متعلق پیش رفت امریکی صدر اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے درمیان حالیہ رابطے کے بعد سامنے آئی، جس میں ایران میں انٹرنیٹ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

Leave a reply