امریکہ نے سات مزید ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دیں

0
139
امریکہ نے سات مزید ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دیں

امریکی حکومت نے ویزا پالیسی میں سختی کرتے ہوئے سات نئے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا درخواست کے وقت بانڈ کی شرط عائد کر دی ہے۔ اس شرط کے تحت ان ممالک کے شہریوں کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت 5 ہزار سے 15 ہزار ڈالر تک کا بانڈ جمع کرانا ہوگا۔
ان سات نئے ممالک کے شامل ہونے کے بعد اس فہرست میں کل 13 ممالک شامل ہو گئے ہیں۔ پہلے سے اس فہرست میں موریطانیہ، ساؤ ٹومے و پرنسپے، تنزانیہ، گیمبیا، ملاوی اور زیمبیا شامل تھے۔ نئی فہرست میں اب بھوٹان، بوٹسوانا، وسطی افریقی جمہوریہ، گنی، گنی بساؤ، نامیبیا اور ترکمانستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ نئی شرط یکم جنوری سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق، بانڈ کی یہ شرط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ مخصوص ممالک کے شہری ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر قیام نہ کریں۔ تاہم یہ واضح کیا گیا ہے کہ بانڈ جمع کروانا ویزا کی منظوری کی ضمانت نہیں ہے۔ اگر ویزا مسترد ہو جائے یا درخواست دہندہ تمام شرائط پوری کرے تو جمع کرائی گئی رقم واپس کر دی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان ممالک کے شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا، اور یہ بین الاقوامی سفر، تجارتی تعلقات اور کاروباری روابط پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

Leave a reply