
راولپنڈی سے کراچی جا رہی ایک مسافر بس ڈھوک پٹھان کے قریب کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اچانک سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پرطبی امدادکیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنیکے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔









