امریکا میں گرین لینڈ کے حصول کیلئے ملٹری پلاننگ شروع

0
102
امریکا میں گرین لینڈ کے حصول کیلئے ملٹری پلاننگ شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق مختلف امکانات پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اس بات پر بحث جاری ہے کہ امریکا گرین لینڈ کو کس طرح اپنے دائرۂ اثر میں لا سکتا ہے۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ غور آپشنز میں سفارتی اور دفاعی پہلو شامل ہیں، جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق فوجی امکانات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ اس سے قبل گرین لینڈ کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دے چکے ہیں۔
ایک سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی موجودہ مدتِ صدارت کے دوران گرین لینڈ سے متعلق کوئی حتمی پیش رفت چاہتے ہیں، اسی لیے ان کے مشیر مختلف راستوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ امریکی منصوبوں میں ڈنمارک سے گرین لینڈ کی خریداری یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ شراکت داری کا معاہدہ شامل ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اگرچہ نیٹو کے بعض رہنماؤں نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم امریکی قیادت کی دلچسپی اب بھی برقرار ہے۔
رپورٹس کے مطابق گرین لینڈ سے متعلق معاملہ وقتی طور پر سرد نہیں پڑا اور مستقبل میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

Leave a reply