پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا

0
92
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 183,000 پوائنٹس کی سطح سے اوپر پہنچ گیا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3,373 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 182,408 پر بند ہوا۔ دن کے دوران انڈیکس نے عارضی طور پر 4,428 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 183,964 تک کا ریکارڈ بنایا۔
آج مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 78 ارب روپے میں طے پائے۔ مارکیٹ کی کل سرمایہ کاری میں 297 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 20,509 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مارکیٹس میں اضافہ بنیادی طور پر شرح سود میں کمی کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ پاکستان میں بھی 2025 کے لیے متوقع اوسط مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد ہونے کی وجہ سے توقعات ہیں کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں کمی کرے گا، جو مارکیٹ کو مزید سہارا دے سکتی ہے۔

Leave a reply