باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

0
65

ہاٹ لائن نیوز : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنےسے6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کےعلاقے دیربالا میں ماتوڑ کے مقام پر باراتیوں میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی لاشیں انکے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہیں۔

Leave a reply