ارشد ندیم کو دبئی میں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

0
137
ارشد ندیم کو دبئی میں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرور ارشد ندیم کو دبئی میں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز دبئی میں منعقدہ 17ویں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دیا گیا، جہاں کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔
ایوارڈ تقریب میں دبئی کے حکمران کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے ارشد ندیم کو یہ اعزاز پیش کیا۔ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر کھیل کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کر کے جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

Leave a reply