آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے، متعدد افراد ہلاک

بھارتی ریاست آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں، جن کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آسام کے قبائلی اضلاع کاربی انگ لانگ اور کھیرونی میں زمین کے تنازع پر مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے غیر مقامی آبادکاروں کو زرعی اور کاروباری زمینوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ان غیر مقامی افراد کے قبضے سے مقامی قبائل کے معاشی وسائل اور آبادیاتی توازن پر خطرہ ہے۔
مظاہروں کے پیش نظر حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں اور کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ حالات کو قابو میں لایا جا سکے۔









