فرحان سعید کا بیٹی کی پیدائش پر جذباتی اعتراف

0
124
فرحان سعید کا بیٹی کی پیدائش پر جذباتی اعتراف

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنی بیٹی جہاں آرا کی پیدائش کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی ذاتی زندگی کی ایک خاص جھلک دکھائی۔
فرحان سعید نے ایک تفریحی پروگرام میں بتایا کہ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی وہ بہت جذباتی ہو گئے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس لمحے میں حیران ہو کر ڈاکٹر سے پوچھا کہ کیا والد بھی ایسے روتے ہیں، جس پر ڈاکٹر نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اتنا نہیں جتنا آپ روتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیٹی کی آمد نے نہ صرف ان کی زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے بلکہ ان کے اندر تخلیقی توانائی کو بھی نئی سمت دی ہے۔ بیٹی نے انہیں موسیقی کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھنے کی تحریک دی اور اسی وجہ سے ان کا نیا البم خط ذاتی اور جذباتی انداز میں تیار ہوا۔
فرحان نے مزید کہا کہ والد بننے کے بعد زندگی، محبت اور فن کو دیکھنے کا انداز بدل گیا ہے، اور بیٹی نے موسیقی میں نئے موضوعات کو دریافت کرنے کا حوصلہ دیا۔
مداحوں نے فرحان سعید کے اس جذباتی اعتراف کو خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی خاندانی وابستگی اور عاجزی کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Leave a reply