عوام کے لیے بڑی خوشخبری! ڈیزل سستا، پیٹرول میں بھی کمی کے آثار

0
124
عوام کے لیے بڑی خوشخبری! ڈیزل سستا، پیٹرول میں بھی کمی کے آثار

اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کر رہی ہے، جس کا اطلاق 16 دسمبر 2025 سے متوقع ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی جا سکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹرول تقریباً چند پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو ہندسوں میں کمی متوقع ہے، جو مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے کسی ریلیف سے کم نہیں۔

حتمی قیمتوں کا اعلان آئندہ چند گھنٹوں میں کیا جائے گا، جس کے بعد نئی قیمتیں اگلے 15 دن تک نافذ العمل ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں تیل سستا رہا تو آنے والے دنوں میں مزید ریلیف کا امکان بھی موجود ہے۔

Leave a reply