فیض حمید عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

0
83
فیض حمید عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس سلسلے میں ثبوت بھی فراہم کریں گے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیض حمید مبینہ طور پر 9 مئی کے واقعات سے متعلق گواہی دینے کے لیے راضی ہیں، اور ان شواہد کی بنیاد پر یہ معاملہ عمران خان تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کے مطابق اگر ٹھوس ثبوت سامنے آ گئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ بھی چل سکتا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں 9 مئی سے تقریباً ایک سال قبل پارٹی سے نکالا گیا تھا اور وہ اسی دوران خبردار کر رہے تھے کہ ایسے راستے پر نہ جائیں جس کا کوئی واپس آنے کا راستہ نہ ہو۔ ان کے مطابق عمران خان بھی 9 مئی کے دائرے میں آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نئے شواہد سامنے آئے تو پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو اس وقت پس منظر میں چلے گئے ہیں یا اب بھی جیل میں موجود ہیں، انہیں بھی دوبارہ شاملِ تفتیش کیا جا سکتا ہے۔

Leave a reply