پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کا بڑا قدم: پہلی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

0
143
پاکستان میں سولر ٹیکنالوجی کا بڑا قدم: پہلی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم

پاکستان میں سولر انرجی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں پہلی بار سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کر دی گئی ہے۔ یہ جدید سہولت وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

منصوبے کے لیے جنوبی کوریا کی جانب سے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی، جب کہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 185.8 ملین روپے کے اضافی فنڈز بھی شامل کیے گئے۔ جدید آلات سے لیس یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کرے گی، جس کے بعد ملک میں درآمدی اور مقامی سولر پینلز کی معیاری جانچ ممکن ہو سکے گی۔

افتتاحی تقریب میں کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر چانگ وون سیم اور جنوبی کوریا کے سفیر پارک جے لارک نے شرکت کی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف مقامی سولر انڈسٹری کو مضبوطی ملے گی بلکہ قابلِ تجدید توانائی کے فروغ میں بھی تیزی آئے گی۔

Leave a reply