قلات: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

0
98
قلات: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے فوری کارروائی کی جو کئی گھنٹے جاری رہی۔

جوابی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا، جسے تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی ادارے نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے اور قوم اس جدوجہد میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔

Leave a reply