بی آر اے کے کمانڈر کی 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تصدیق

0
132
بی آر اے کے کمانڈر کی 100 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تصدیق

ڈیرہ بگٹی میں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے اہم کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے ایک سو سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ یہ اقدام پاکستان ہاؤس سوئی میں عمل میں آیا، جہاں تمام افراد نے امن کے راستے پر چلنے اور پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی تنظیم کے نمایاں کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے، اور ان کا سرینڈر علاقائی امن و استحکام کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں منعقد ہوئی، جس کے دوران ریاستی رٹ کو تسلیم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں کی قومی دھارے میں واپسی کے اقدامات جلد شروع کیے جائیں گے۔

Leave a reply