پنجاب : گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

0
153
پنجاب : گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے گندگی پھیلانے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ستھرا پنجاب منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے لیے جامع پلان کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے، جسے وسط جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ عوام کی جانب سے ستھرا پنجاب منصوبے پر مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے، اور صوبے میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ تنخواہوں اور ادائیگی کے نظام کو بھی ڈیجیٹل کر کے شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا یہ نظام کسی معجزے سے کم نہیں، اور صفر سے آغاز کے بعد منصوبے میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہروں اور دیہات میں جامع صفائی کا نظام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کمرشل علاقوں اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے مطابق جرمانے کے اہل ہوں گے۔ علاوہ ازیں، صفائی کی گاڑیاں اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی، اور کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

Leave a reply