سرد موسم میں اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی وجہ

0
79
سرد موسم میں اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ختم ہونے کی وجہ

سرد موسم میں اسمارٹ فون کی بیٹریاں تیز رفتاری سے ختم ہونا عام مسئلہ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اس لیے ہوتا ہے کیونکہ زیادہ تر فونز میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئیون بیٹریز سردی میں مؤثر انداز میں کام نہیں کرتیں۔

بیٹری کے اندر موجود الیکٹرولائٹ، جو چارج ذرات کی منتقلی کا کام کرتا ہے، کم درجہ حرارت میں سست ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بیٹری صحیح کرنٹ پیدا نہیں کر پاتی اور فون کی چارج شدہ توانائی جلد ختم ہو جاتی ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ بیٹری کے لیے مثالی درجہ حرارت 18 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ چارجنگ کے لیے ایک سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت مناسب سمجھا جاتا ہے۔ اس سے کم یا زیادہ درجہ حرارت بیٹری کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اور نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت بیٹری کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

Leave a reply