سعودی عرب 2026–2027 کے لیے آئی ایم او کونسل کا رکن منتخب

سعودی عرب کو 2026–2027 کی مدت کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ لندن میں ہونے والی رائے شماری میں مملکت کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد سعودی عرب نے آئندہ دو سال کے لیے کونسل میں اپنی نشست حاصل کر لی۔
سعودی وزیرِ ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اس موقع پر کہا کہ کونسل میں شمولیت ملک کی سمندری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کی گئی کوششوں کا ثمر ہے۔ ان کے مطابق عالمی تنظیم میں سعودی عرب کی نمائندگی اس بات کا اعتراف ہے کہ دنیا مملکت کی صلاحیتوں اور اس کی قیادت پر اعتماد رکھتی ہے۔









