ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی ملک گیر برتری، قومی و صوبائی نشستوں پر نمایاں کامیابیاں

0
125
ضمنی انتخابات: مسلم لیگ ن کی ملک گیر برتری، قومی و صوبائی نشستوں پر نمایاں کامیابیاں

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی سطح پر واضح سبقت حاصل کرتے ہوئے بھرپور کامیابی سمیٹی ہے۔ تحریک انصاف کی خالی کردہ تمام قومی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار فاتح قرار پائے۔

قومی اسمبلی کی چھوں نشستوں پر مسلم لیگ ن نے نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ صوبائی اسمبلی کی سات میں سے چھ نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے نام کی۔

اہم حلقوں کے نتائج

این اے 129 لاہور: مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان واضح برتری سے جیت گئے۔

این اے 143 ساہیوال: محمد طفیل نے کامیابی حاصل کی۔

این اے 185 ڈیرہ غازی خان: محمود قادر خان فتح یاب رہے۔

این اے 18 ہری پور: بابر نواز نے میدان مار لیا۔

پی پی 98 فیصل آباد: آزاد امیدوار علی تبسم کامیاب ہوئے۔

الیکشن ضابطہ خلاف ورزی کا نوٹس

ضمنی انتخاب کے دوران بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی وائرل ویڈیو کے بعد عابد شیر علی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply