میٹا نے واٹس ایپ کے اباؤٹ فیچر کو نئے انداز میں متعارف کرانا شروع کر دیا

0
93
میٹا نے واٹس ایپ کے اباؤٹ فیچر کو نئے انداز میں متعارف کرانا شروع کر دیا

میٹا نے واٹس ایپ میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے پرانے ٹیکسٹ اسٹیٹس فیچر کو جدید شکل میں دوبارہ پلیٹ فارم کا حصہ بنا دیا ہے۔ ماضی میں صارفین سادہ ٹیکسٹ اسٹیٹس کے ذریعے اپنی سرگرمیوں یا موڈ کے بارے میں بتاتے تھے، جسے بعد میں اباؤٹ سیکشن میں شامل کر دیا گیا تھا۔ اب اسی تصور کو بہتر بنا کر ایک نئی صورت میں واپس لایا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق نئے اباؤٹ نوٹس کے ذریعے صارفین مختصر تحریری اپ ڈیٹس شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔ یہ فیچر اس لیے متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ اباؤٹ سیکشن کو زیادہ مؤثر اور کارآمد بنایا جا سکے۔

اس نئی سہولت کے تحت صارفین بغیر تصویر یا ویڈیو شیئر کیے اپنی مصروفیت، دستیابی یا موڈ کے بارے میں کانٹیکٹس کو آگاہ کر سکیں گے۔ یہ خاص طور پر اس وقت مفید ہوگا جب صارف کسی کو بتانا چاہے کہ وہ کچھ وقت کے لیے چیٹ کے لیے دستیاب نہیں۔

واٹس ایپ نے اباؤٹ کی پوزیشن بھی بدل دی ہے، جس کے بعد یہ ون آن ون چیٹس کے اوپر نمایاں طور پر دکھائی دے گا اور پروفائلز میں بھی اسے زیادہ واضح جگہ دی جائے گی۔ کسی کے اباؤٹ پر ٹیپ کرکے اس پر ری ایکٹ کرنا بھی ممکن ہوگا، جبکہ انسٹاگرام نوٹس کی طرح یہ اپ ڈیٹس 24 گھنٹوں بعد خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ صارفین چاہیں تو سیٹنگز میں جا کر مقررہ وقت سے پہلے بھی اسے ہٹا سکیں گے۔

مزید یہ کہ اباؤٹ نوٹس کو مخصوص کانٹیکٹس تک محدود کرنے کا اختیار بھی صارفین کو دیا گیا ہے۔

میٹا کے مطابق اس فیچر کا عالمی سطح پر اجرا شروع ہو چکا ہے اور جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ فیچر فعال ہونے پر اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں Set About کے آپشن پر جانا ہوگا۔

Leave a reply