لکڑی اسمگلنگ کا بڑا کیس ، ملزم پر ملکی تاریخ کا بھاری ترین جرمانہ

0
60
لکڑی اسمگلنگ کا بڑا کیس ، ملزم پر ملکی تاریخ کا بھاری ترین جرمانہ

چکوال میں محکمہ جنگلات نے کارروائی کے دوران ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ قیمتی لکڑی برآمد کرکے ضبط کرلی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی جہلم اور چکوال کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں لائی گئی۔

برآمد کی گئی لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی مختلف اقسام شامل تھیں، جنہیں غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ محکمہ جنگلات کے ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق ملزم پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی جرمانہ، 73 لاکھ روپے، عائد کردیا گیا ہے۔

یہ اقدام غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply