اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ

0
113
اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام مساجد میں یکساں نظام صلوٰۃ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق، جڑواں شہروں کی مساجد میں اذان اور باجماعت نماز ایک ہی وقت پر ادا کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کرے گی۔ اس کے علاوہ، جمعہ کے خطبوں کے موضوعات کے حوالے سے علما کرام نے مشترکہ فہرست تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطبات جمعہ میں اتحاد امت، معاشرتی اصلاح اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ مساجد کے انتظام و انصرام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی مشترکہ سفارشات تیار کی جائیں گی، جن پر عملدرآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی۔

نظام صلوٰۃ کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

Leave a reply