لاہور آج بھی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

0
132
لاہور آج بھی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں سرفہرست

لاہور کی فضا بدستور شدید آلودگی کا شکار ہے اور شہری صحت پر اس کے مضر اثرات برقرار ہیں۔

ماحولیاتی مانیٹرنگ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور بدھ کے روز بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 484 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 289 کی درجہ بندی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال نہایت سنگین رہی۔ واہگہ بارڈر کے اطراف کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں اے کیو آئی 814 تک پہنچ گیا۔ ڈی ایچ اے میں 768، سول سیکرٹریٹ میں 695 جبکہ ایف سی کالج کے نزدیک 686 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 678، راوی روڈ پر 667 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 615 درج ہوا۔

لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Leave a reply