پنجاب کی شوگر ملوں میں ہلچل—کیا کسی خفیہ دباؤ نے رخ موڑا؟

0
98
پنجاب کی شوگر ملوں میں ہلچل—کیا کسی خفیہ دباؤ نے رخ موڑا؟

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کے اعلان کے بعد صوبے کی زیادہ تر شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق پنجاب کی 27 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ باقی 14 ملوں کی آج چیکنگ کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تیاری مکمل ہے۔

کین کمشنر کا کہنا ہے کہ جو ملیں مقررہ تاریخ تک کرشنگ شروع نہیں کریں گی، انہیں روزانہ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ حکام نے مزید بتایا کہ سیزن کی نگرانی کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں تاکہ کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ محکموں کا خیال ہے کہ نئی چینی کی مارکیٹ میں آمد سے قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔

Leave a reply