وہ لمحہ جب ثانیہ مرزا مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں… اور فرح خان نے کیا کیا؟

0
122
وہ لمحہ جب ثانیہ مرزا مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں… اور فرح خان نے کیا کیا؟

بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے اپنی دوست اور فلم ساز فرح خان کے ساتھ گفتگو کے دوران طلاق کے بعد کے چیلنجز اور سنگل ماں کے تجربات کا ذکر کیا۔

فرح خان کے مطابق، ثانیہ اب ایک سنگل ماں ہیں، اور بچوں کی پرورش اکیلے کرنا ایک مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی زندگی کے سفر سے گزرتا ہے اور اہم یہ ہے کہ ہم بہترین انتخاب کریں۔

ثانیہ نے بھی اعتراف کیا کہ ماں بننے، کام کرنے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی مصروفیات اکثر انہیں تھکا دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر وہ بہت زیادہ دباؤ اور تکلیف میں تھیں، جس دوران فرح خان ان کے پاس آئیں اور ان کی مدد کی۔ اگر فرح نہ آتیں تو وہ لائیو شو نہیں کر پاتیں۔

فرح خان نے کہا کہ وہ اس وقت کافی ڈری ہوئی تھیں کیونکہ انہوں نے ثانیہ کو کبھی پینک اٹیک کے دوران نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے ثانیہ کو ان کے سب سے مشکل وقت میں دیکھا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا 2024 میں طلاق ہوا، اور ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Leave a reply