
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کے سلسلے میں سکیورٹی اداروں نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے سہولت کار اور ہینڈلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سہولت کار گزشتہ ایک ماہ سے راولپنڈی میں مقیم تھا جبکہ ہینڈلر کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان حملہ آور کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور سکیورٹی اداروں نے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملے سے پہلے سہولت کار اور حملہ آور نے جوڈیشل کمپلیکس کا متعدد بار جائزہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 36 زخمی ہوئے تھے۔ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کو کمپلیکس تک پہنچانے والے موٹر سائیکل رائیڈر کو بھی گرفتار کیا تھا۔








