ایوب گادھی حملہ کیس: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 مشتبہ ملزمان ہلاک

0
31
ایوب گادھی حملہ کیس: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 مشتبہ ملزمان ہلاک

لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے رکن ایوب خان گادھی پر حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں کارروائی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران مشتبہ افراد نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں تین افراد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے افراد پر الزام ہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل رکن پنجاب اسمبلی ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے۔ اس واقعے میں ایوب گادھی زخمی ہوگئے تھے جبکہ چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقابلے کی تفصیلات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Leave a reply