
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب جی-11 میں ایک گاڑی میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکا کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ہوا، اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور قریب کھڑی دیگر گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔









