راشد خان نے انسٹاگرام پر دوسری شادی کی تصدیق کر دی

0
179
راشد خان نے انسٹاگرام پر دوسری شادی کی تصدیق کر دی

افغان کرکٹر راشد خان نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کی دوسری اہلیہ افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

راشد خان نے دو اگست 2025 کو اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شریک حیات محبت اور سکون کی علامت ہیں اور وہ ہمیشہ ایسے ہمسفر کے خواہاں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوئے، جس کے بعد کچھ حلقوں میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کی گئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ”حقیقت یہ ہے کہ وہ میری اہلیہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی چیز کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔“ انہوں نے اپنی محبت اور حمایت دینے والے دوستوں اور مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

فی الحال راشد خان نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید تفصیلات یا دیگر معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔

Leave a reply