کراچی میں ایک روز میں 3400 سے زائد ای چالان

0
157
کراچی میں ایک روز میں 3400 سے زائد ای چالان

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر الیکٹرانک چالان کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پیر کے روز شہر بھر میں مجموعی طور پر 3485 ای چالان جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 2433 چالان ڈرائیورز کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ اس کے علاوہ 511 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے، 78 ڈرائیورز کو دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان ہوا۔

مزید بتایا گیا کہ غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 27، اوور اسپیڈنگ پر 51، بس کی چھت پر مسافر بٹھانے پر 45 اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 5 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

Leave a reply