مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات: انیل امبانی کی اربوں مالیت کی جائیدادیں ضبط

0
149
مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات: انیل امبانی کی اربوں مالیت کی جائیدادیں ضبط

بھارتی ارب پتی تاجر انیل امبانی کے کاروباری اداروں سے منسلک جائیدادیں مالیاتی حکام نے ضبط کر لی ہیں۔
بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے امبانی گروپ سے وابستہ کمپنیوں کے 30 ارب بھارتی روپے (تقریباً 341 ملین امریکی ڈالر) مالیت کے 40 سے زیادہ اثاثے اپنی تحویل میں لے لیے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اقدام ان کمپنیوں کے مالی معاملات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حصہ ہے۔ تاہم ای ڈی کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ضبط کی گئی جائیدادوں میں رہائشی اور تجارتی عمارتیں، پلاٹس اور سرمایہ کاری کے دیگر اثاثے شامل ہیں۔
انیل امبانی کافی عرصے سے مالیاتی نگران اداروں کی نگرانی میں تھے، اور یہ کارروائی اسی سلسلے کی ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

Leave a reply