پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے کے ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری دے دی

0
97
پینٹاگون نے یوکرین کو طویل فاصلے کے ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری دے دی

واشنگٹن — امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ ٹوماہاک کروز میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی اور یورپی حکام کے مطابق، یہ تجویز وائٹ ہاؤس کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ اس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ حتمی فیصلہ کریں۔ پینٹاگون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان میزائلوں کی ترسیل سے امریکہ کے دفاعی ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ نے حال ہی میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ وہ فی الحال ان میزائلوں کی فراہمی کے حق میں نہیں ہیں۔ ملاقات سے ایک دن قبل ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی، جس میں پیوٹن نے خبردار کیا کہ ٹوماہاک میزائل کی فراہمی ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ جیسے شہروں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور اس اقدام سے امریکہ اور روس کے تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔

ٹوماہاک کروز میزائل امریکی ہتھیاروں کے ذخیرے میں 1983 سے شامل ہے اور اپنی طویل رینج، درستگی اور کم بلندی پر پرواز کی صلاحیت کے باعث مختلف فوجی کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال ہو چکا ہے۔

Leave a reply