پرویز الہی کی فیملی کی ضمانتیں خارج کرنے کی درخواست پر سماعت

0
23

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ماسٹر پلان 2050 ء میں غیر قانونی اراضی شامل کرانے کے معاملہ پرلاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر راسخ الہیٰ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے ،جسٹس شکیل احمد نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل علی حسن کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راسخ الہیٰ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں 18/23 مقدمہ درج ہے ،راسخ الہیٰ و قیصرہ الٰہی، زارا الٰہی، سابق ڈی جی عامراحمدخان کی عبوری ضمانت غیرقانونی منظور کی گئی،موضع ابوبکر میں راسخ الہیٰ اور فیملی ممبران کی اراضی تھی ،موضع ابوبکر کو غیرقانونی طور پرلاہور ماسٹر پلان میں شامل کیا گیا،راسخ الہیٰ ودیگر فیملی ممبران کو فائدہ پہنچانےکیلئے رقبہ کوماسٹر پلان میں شامل کیا گیا،تحقیقات میں راسخ الہیٰ سمیت دیگرملزمان ملوث پائےگئےہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت انٹی کرپشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے،عدالت راسخ الٰہی سمیت ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرے۔

Leave a reply