
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی چینی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ حصہ لے گا۔
چینی حکام کے مطابق، یہ شمولیت دونوں ممالک کے درمیان جاری خلائی اشتراک کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستانی خلا باز چینی ساتھیوں کے ساتھ تربیتی مراحل سے گزریں گے اور مختصر مدت کے لیے خلائی اسٹیشن پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
یہ منصوبہ چین کے درمیانی مدتی خلائی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف ممالک کے ماہرین کو خلا میں تجربات کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مشترکہ تربیت اور مشن میں شمولیت سے پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔









