مردار مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب، 80 کلو گوشت برآمد

0
123
مردار مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والا گروہ بے نقاب، 80 کلو گوشت برآمد

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی گلبرگ تھانے کی حدود میں موسیٰ کالونی کے قریب ریلوے پھاٹک کے پاس کی گئی، جہاں سے ایک گودام سے 80 کلو سے زائد مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا۔ گوشت کا ایک نمونہ لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت انور عرف علی بنگالی اور کمال کے نام سے ہوئی ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو سپلائی کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a reply