
بھارتی ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے معروف اداکار پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق خاندانی ذرائع نے کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنکج دھیر کافی عرصے سے بیماری کے باعث زیرِ علاج تھے اور بالآخر زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد ازاں ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پنکج دھیر کو خاص طور پر بھارت کے مشہور ٹی وی ڈرامہ “مہابھارت” میں کرن کے کردار سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ “چندرکانتا”، “دی گریٹ مراٹھا” اور “یوگ” جیسے ڈراموں میں بھی نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔
اداکار نے بالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا، جن میں “سولجر” اور “بادشاہ” جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر بھارتی شوبز انڈسٹری میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پنکج دھیر اپنے پیچھے اہلیہ اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔








