حادثہ یا سازش؟ جنگ بندی مذاکرات کے بعد قطری اہلکاروں کی ہلاکت نے سوالات کھڑے کر دیے

0
84
حادثہ یا سازش؟ جنگ بندی مذاکرات کے بعد قطری اہلکاروں کی ہلاکت نے سوالات کھڑے کر دیے

مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قطری سفارتی عملے کی گاڑی سڑک پر پیش آنے والے حادثے کا شکار ہوئی۔

قطر کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد امیری دیوان کے ملازمین تھے، جو حالیہ دنوں غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی سفارتی کوششوں میں شرکت کے بعد مصر میں موجود تھے۔

قبل ازیں، بعض سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے تینوں افراد قطر کے سفارت کار تھے۔ تاہم بعد میں قطری سفارت خانے نے واضح کیا کہ وہ امیری دیوان کے ملازمین تھے۔

ذرائع کے مطابق، جاں بحق اہلکار پیر کے روز متوقع جنگ بندی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے مصر میں موجود تھے، جس میں متعدد عالمی رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے

Leave a reply