سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

0
12
سونے کے خریداروں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس نرخ 56 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 342 ڈالر ہوگیا۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

Leave a reply