باجوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

0
159
باجوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی

باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں 27 ستمبر کو زمین میں چھپے بارودی مواد کے پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق بچے کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک زیر زمین موجود بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر ہی 3 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 5 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج پاک فوج کے طبی عملے کی زیر نگرانی جاری ہے۔

سکیورٹی اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد ماضی میں موجود شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کا باقی ماندہ ہو سکتا ہے۔

مقامی افراد نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو بارودی مواد سے مکمل طور پر صاف کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Leave a reply